نئی فلم تنازعات کا شکار، عالیہ بھٹ اور سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف مقدمہ

0
34

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹرز میں سے ایک سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم تنازعات کا شکار ہوگئی جہاں ان کے اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘  کی کہانی حسین زیدی کی کتاب ’مافیا کوئینز آف ممبئی‘ سے لی گئی ہے۔

اس کتاب میں جس کاٹھیاواڑی کا ذکر ہوا ہے اس کے بیٹے بابوجی راجی شاہ کی جانب سے یہ مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

اپنی درخواست میں بابوجی راجی شاہ کا کہنا تھا کہ حسین زیدی کی کتاب خود ہی ایک تضحیک ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یہ فلم بابوجی راجی شاہ کے ’رازداری ، آزادی اور عزت نفس‘ کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

شاہ کا کہنا تھا کہ جب سے اس فلم کا پہلا پوسٹر سامنے آیا ہے اس کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے ان کا مسلسل مذاق اڑایا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں کتاب کے مصنف حسین زیدی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

source from: https://jang.com.pk/news/864462

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں