رومانین موسیقار نے عائشہ عمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

0
36

مقبول ترین رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

انسٹاگرام پر لائیو شو کے دوران رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے پاکستانی میزبان سارہ بلوچ سے انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ عائشہ عمر کو پسند کرتے ہیں حالانکہ ان دونوں کی کبھی کوئی ملاقات بھی نہیں ہوئی۔ رومانین موسیقار نے عائشہ عمر کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا نیا گانا “ہارٹ اٹیک” عائشہ عمر کے نام کر دیا ہے۔

دوسری جانب عائشہ عمر یہ سب سن کر شرما گئیں اور اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا بولوں تاہم مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے۔ عائشہ عمر نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی محسوس ہوگی اور میں اس وقت کا بے چینی سے انتظار کررہی ہوں۔

source from: https://www.express.pk/story/2121988/24/

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں